سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔ غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔ غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت پہنچنے پر فرحان ملک صحافیوں اور اہلخانہ سے گلے ملے۔ عدالت کو تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل کسڈی کا حکم دے دیا۔ فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینئر صحافی فرحان ملک کو ریمانڈ کی استدعا ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔
بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نیو کراچی صنعتی ایریا میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سراج الاسلام مسجد کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ حمزہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ساڑھے چھ نمبر چراغ الاسلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کاشف اور راہگیر 15 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔