فیصل آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے کا دکاندار پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فیصل آباد کے علاقے کوہ نور ٹاؤن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کا واقعہ 18 مارچ کا ہے، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
ایم پی اے لطیف گجر کا موقف ہے کہ میرا بھتیجا دکان پر اپنے دوست کے ساتھ گیا تھا، دکاندار نے چوری کے الزام پر بھتیجے کو پکڑ کر بیٹھا لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوری کا الزام غلط ثابت ہونے پر دکاندار کو تھپڑ مارے تھے، دکاندار اور مارکیٹ صدر کے ساتھ مل کر معاملہ ختم ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم پی اے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں: وکیل فیصل ملک
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ آج 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت تھی، جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔
وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے بتایا کہ ایک نوٹیفکیشن آرہا ہے، ہمیں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس جیل سے دوبارہ اے ٹی سی راولپنڈی میں آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فیصل ملک نے مزید کہا ہے کہ ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم پنجاب حکومت کے ایسے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
Post Views: 6