کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
 

وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کازوے کے قریب شاہراہِ بھٹو پر زیر تعمیر راؤنڈ اباؤٹ جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی ایچ اے اورعائشہ مسجد جانے کے لیے حل نکالیں۔ منگل یا بدھ کو میٹنگ کروں گا، اس کی ڈرائنگ تیار کرکے پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگلے 3 برس میں شاہراہِ بھٹو کو سی پورٹ سے منسلک کرنا ہے، اس کی پیشگی تیاری کی جائے۔ کے پی ٹی سے شاہراہِ بھٹو منسلک ہونے سے سی پورٹ ٹریفک ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے گی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہِ بھٹو ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیا اور قائدآباد انٹرچینج روانہ  ہوئے، جہاں انہیں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شاہراہ بھٹو سے قائدآباد انٹرچینج قائدآباد پل کے پاس اتر رہا ہے۔ قائدآباد انٹرچینج سے شاہراہِ بھٹو پر چڑھنے اور اترنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدآباد انٹرچینج کو اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لیے کھولیں گے۔ قائدآباد سے سموں گوٹھ تک 4 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے۔ یلو لائن جام صادق پل کا کام آئندہ 2 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائدا باد انٹرچینج کیا جائے

پڑھیں:

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا

ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق  نیوکراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبرجی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد موقع پرموجودشہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوپکڑ لیا اورتشدد نشانہ بنانا شروع کردیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ گیا اورمشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جبکہ پولیس بروقت پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرک کو جلنے سے بچالیا۔

حادثے میں جاں بحق شہری اورشہریوں نے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی سعود احمد کےمطابق حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 55 سالہ حمید الرحمان ولد عطا الرحمان کے نام سے کی گئی، متوفی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک کے ڈرائیور اللہ رکھا ولد پٹھان کے نام سے کی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک اور جاں بحق شہری کی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر ٹرک کے زخمی ڈرائیورکو اپنی حراست میں لےلیا ہے اورحادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں، آصفہ بھٹو
  • محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکا روانہ
  • جی بی پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یارمحمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • ٹیکس کلیکشن میں سندھ سب سے آگے، معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، بلاول بھٹو
  • سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست 
  • پاکستان کو غزہ کے شہریوں کی مصر منتقلی کے اسرائیلی منصوبے پر تشویش
  • سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا
  • کراچی، سندھ کلچر ڈے، شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے ریلی کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج