پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے عید کے ایام میں سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ عید منائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے فضائی میزبانوں نے عید کے ایام میں سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ عید منائی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسافروں کی مٹھائیوں اور خصوصی پکوانوں کے ساتھ تواضع کی۔
(جاری ہے)
پی آئی اے کے برانڈ نام سے مزین کیک بھی کاٹے گئے ، یہ سلسلہ چاند رات ، عید ، ٹرو اور مرو کے دوران جاری رہا ۔
پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے ایئر لائن کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں دوران پرواز عید کی ان تقریبات کی عکاسی کی گئی ہے جہاں مہمانوں کو خاص دن پر خصوصی کھانے اور مٹھائی پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پی آئی اے نے فضائی مسافروں کے نام تہنیتی پیغامات کا بھی تبادلہ کیا گیا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے کے
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔