آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
یہ دورہ 26 اور 27 اپریل کو متوقع ہے، جس کے دوران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، آذربائیجان پاکستان میں مختلف ترقیاتی اور تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس میں موٹروے ایم-6، موٹروے ایم-9، اور بدین میں آئل ریفائنری منصوبے شامل ہیں۔
پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بدین میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سے ایک جدید آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔
آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔
اس دورے سے قبل، آذربائیجان کے وزیر معیشت میخائیل جبروف آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے، جہاں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے میں پاکستان
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری پر زور دیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جس میں صارفین کی آبادی، نوجوان افرادی قوت، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔