یمنی فوج کا ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ''ہیری ٹرومین '' کو نشانہ بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بیان کے مطابق یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف جدید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے آج دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں کی ہیں۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن نے صنعاء، صعدہ اور یمن کے دیگر کئی صوبوں کے متعدد علاقوں پر گزشتہ گھنٹوں کے دوران 36 سے زیادہ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے "ہیری ٹرومن" اور اس کے ہمراہ موجود دیگر جنگی جہازوں کے خلاف کئی گھنٹوں تک کارروائی کی۔ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے شمالی بحر احمر میں امریکی بیڑے " ہیری ٹرومین" کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا اور یہ کارروائی کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران دشمن کے حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی افواج نے یمن پر 36 سے زائد بار حملے کیے، جن میں صنعا اور صعدہ جیسے علاقوں میں شہادتیں اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر امریکی جارحیت اور غزہ پر صہیونی حملے ختم ہونے تک یمنی افواج اپنی سمندری کارروائیاں جاری رکھیں گی اور امریکی بحری جہازوں سمیت خطے میں موجود دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔ یمنی فوج نے آج پہلے بیان میں ایک اور امریکی ڈرون MQ 9 کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ دوسرا ڈرون ہے جسے یمنی فوج گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مار گرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے نشانہ بنایا مشترکہ آپریشن مسلح افواج نے میں امریکی اعلان کیا یمنی فوج کے مطابق کے دوران
پڑھیں:
ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ
میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے