پنجاب میں عوام کا بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشتگردی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔
بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی اور مہرنگ لانگو سمیت اختر مینگل کی مجرمانہ خاموشی پر بہالپور کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔
گجرانوالہ میں عوام مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کی منافقت کے خلاف کھُل کر بول پڑے، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ہارون آباد میں عوام بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سراپا احتجاج اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیجیے۔
صوبائیت کے نعروں کو ختم کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔
بہاولنگر کے عوام نہتے مزدوروں کے قتلِ عام اور بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، دہشت گردی نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
ملتان میں بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ہوا جبکہ مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔
شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور بے گناہوں کے خون کا حساب لینے کا پختہ عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم اور درندگی برداشت نہیں کریں گے۔
مظاہرین نے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف بی ایل اے کی میں عوام
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔