وزیراعظم کا پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کاسخت نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دےدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دےدیا ہے۔
شہباز شریف نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے چیئرمین سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کرے کہ سعودی وزارت حج کی اس سال پرائیویٹ حج پالیسی پر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کیوں بروقت عمل درآمد نہیں کر سکی، پرائیویٹ حج کے کوٹے کے لیے سعودی وزارت حج سے بروقت کیوں نہیں کہا جا سکا۔
پرائیویٹ حج کوٹہ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی اس سال حج سے محروم رہ گئے، کمیٹی تین روز میں انکوائری کر کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اس بابت کمیٹی سے مکمل تعاون کی پابند ہو گی۔
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب گہرام بگٹی گرفتار
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوتشکیل شدہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف کارکردگی کمیٹی وزیراعظم وفاقی کابینہ