نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سماعت کے دوران بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وزیراعظم کا ریلیف پیکج ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور وصول کردہ پیٹرولیم لیوی پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1 روپے 71 پیسے پیٹرولیم کی مد میں ریلیف شامل ہوگا جبکہ 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے شامل ہوں گے اور  1 روپے 36 پیسے فی یونٹ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل ہے۔ 1 روپے فی یونٹ سے زائد ریلیف تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے حاصل ہونے کی امید ہے۔ یہ مجموعی ریلیف 6 روپے فی یونٹ ہوگا۔ ٹیکس سمیت یہ ریلیف 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ ممکنہ کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ صارفین کو براہِ راست ریلیف مل سکے، تاہم پاور ڈویژن حکام نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف عام صارفین کے لیے ہوگی اور لائف لائن یعنی کم ترین بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی والے صارفین کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ نیپرا کی سماعت میں حکومت کی درخواست پر فریقین کا مؤقف سنے جانے کے بعد بجلی کی قیمت میں 1.

71 روپے فی یونٹ کی کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین کو ہوگا۔ اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی بجلی کی قیمت میں بڑی کمپنی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق 3 ماہ کے لیے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے 58 ارب کی بچت ہوگی۔ 3ماہ میں اس کا ریلیف ٹیرف میں فرق ختم کرکے صارفین کو دیں گے۔ حکام نے نیپرا سماعت میں بتایا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 12ارب 5 آئی پی پیز کے معاہدوں کی بچت کے شامل ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے معاملے پر بینکوں سے بات چیت جاری ہے، جسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔ آئی پی پیز سے بچت کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہی ریلیف ملے گا۔ نیپرا سماعت میں پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ ٹیرف میں فرق کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت 266ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ مزید ٹیرف میں فرق کی سبسڈی شامل کرکے رقم 324ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ حکام کے مطابق ریلیف کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یا ری بیسنگ کی مد میں دیا جا سکتا ہے۔ 5آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 12 ارب روپے کا فائدہ ہواجو عوام کو دے رہے ہیں۔ ہمارے 32 آئی پی پیز سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ نیپرا میں 7آئی پی پیز کی سماعت ہو چکی ہے۔ پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ عوام کو تمام ریلیف کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے دیا جائے گا۔ سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے جیسے کوئی پیش رفت ہوعوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ کل کوارٹرلی ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف دیا ہے۔ ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 36پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ ایک روپے 71 پیسے پر سماعت کر رہے ہیں۔ عوام کو 5روپے 3یا 4پیسے کا فوری ریلیف مل جائے گا ۔ تیسری کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل کے دوسرے ہفتے آنا شروع ہو جائے گی۔ بعد ازاں ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ اتھارٹی اعدادوشمار کاجائزہ لینےکے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اعلان کردہ قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے۔ معاشی صورتحال بہتررہنے تک صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا۔ اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیاجارہا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بجلی کی قیمت میں پاور ڈویژن حکام پیسے فی یونٹ صارفین کو کی مد میں جائے گا حکام نے پی پیز کے لیے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے