پی ٹی آئی میں تقسیم؛ اختلافات ختم کرانے کیلیے رہنما متحرک
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی میں تقسیم کی خبریں درست ثابت ہونے لگیں، پارٹی رہنما اختلافات ختم کرانے کے لیے میدان میں آ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے ۔
سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا ہے۔ مصالحت کی کوششیں کررہا ہوں دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں ہیں، ان سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر 2025ء تک کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جاچکے ہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں 50 لاکھ ریٹرنز فائل کیے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انفرادی ٹیکس دہندگان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس انفرادی ٹیکس 60 ارب روپے تھا، اس بار 69 ارب روپے ہوگیا ہے۔
توقع ہے کہ رات 12 بجے تک مقررہ مدت کے اختتام تک مزید ریٹرنز جمع ہوں گے۔
ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان کو مشکلات ہوں، وہ متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرنز جمع کرانے میں توسیع کرسکتے ہیں