بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم خبر!
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی تاحال مشکوک ہے۔
جمعے کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے والے گیند باز کا رائل چیلنجرز کے خلاف 7 اپریل کو ہونے والا اگلا میچ کھیلنا بھی مشکوک ہوگیا ہے۔
تاہم، ای ایس پی این کرک انفو کے ماطبق جنوری میں کمر کی انجری کا شکار ہونے والے جسپریت بمراہ اس وقت ری ہیب میں ہیں اور جلد ہی ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔
وہ اس وقت بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس میں ہیں اور فٹنس ٹیسٹ کے حتمی مراحل سے گزر رہے ہیں اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل کا حصہ بن سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پہلگام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر حملہ کیا، جس کے بعد ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، بھارتی میڈیا کا 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکیورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے۔
یہ محض اتفاق نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبینہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی مودی حلومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔
بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر کا بچھڑا خاندان اپنے عزیزوں سے ملنے کو بے تاب
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پہلگام حملہ سیاح مقبوضہ کشمیر مودی سرکار وی نیوز