پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں سیاسی شخصیات بشمول میرین لی پین (فرانس)، جائر بولسونارو (برازیل)، عمران خان (پاکستان)، ماتیو سالوینی (اٹلی)، ڈونلڈ ٹرمپ (امریکا) اور کالن جارجیسکو (رومانیہ) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مقبول رہنما سیاسی عناد کی بنیاد پر فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہر مقبول عوامی رہنما کے خلاف مجرمانہ مقدمات جمہوریت کی ساکھ پر ایک کاری ضرب ہیں۔ مائیک بینز کے اِس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ’جب انتہاپسند بائیں بازو کے لوگ جمہوری ووٹوں سے کامیاب نہیں ہو پاتے، تو وہ اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے لیے قانونی نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں، یہ ان کا پوری دنیا میں آزمودہ حربہ ہے۔ ایلون مسک نے مائیک بینز کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے بظاہر عمران خان کا باقاعدہ نام تو نہیں لیا لیکن عمران خان کے حامی اور پی ٹی آئی کارکنان ایلون مسک کی اِس پوسٹ کو عمران خان کی حمایت کے مترادف گردانتے ہوئے دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، انہیں ٹارچر سیل میں قید رکھا گیا ہے، انہیں اپنے دونوں بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، عید پر بہنوں سے ملنے سے روک دیا گیا ہے، اور عید کی نماز بھی پڑھنے نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ایلون مسک کی مذکورہ پوسٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر رچرڈ گرینیل بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک کی مائیک بینز پی ٹی آئی پوسٹ کو

پڑھیں:

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی  رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی  غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر انہوں نے پی ٹی  اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔  کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
  • چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو؛سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی