گجرات ڈویژن کے انتظامی دفاتر رواں سال شروع ہو جائیں گے: شافع
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کے دفاتر اسی سال شروع ہو جائیں گے۔ 300 ایکڑ پر مشتمل گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ بنا نے جارہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ضلع گجرات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 300کیمرے نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا۔ ان کیمروں کی تنصیب سے سکیورٹی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروس موڑ جی ٹی روڈ منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر فراہمی کیلئے200بیڈز پر مشتمل چوہدری شجاعت حسین کے نام سے منسوب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس سال بجٹ میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔ ایم آر آئی مشین بھی لگائی جائے گی۔ ٹریفک لائٹس جون سے پہلے نصب ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات سے کٹھالہ پھاٹک تک کی سڑک انتہائی مخدوش ہو چکی ہے جسے اڑھائی ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جلد ہی منظورکروا لیے جائیں گے۔ جلد ہی گجرات کے تھانوں کا دورہ بھی کروں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جائیں گے
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق