Daily Mumtaz:
2025-04-25@11:59:19 GMT

امریکی ٹیرف، پاکستان کیلئے معاشی مشکلات بڑھنے کاخدشہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

امریکی ٹیرف، پاکستان کیلئے معاشی مشکلات بڑھنے کاخدشہ

اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستانی مصنوعات پر 29فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کر لی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اعلیٰ سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا جو امریکہ کے ساتھ اضافی ٹیرف
کے معاملے پر مذاکرات کرے گا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کر دیا گیاہے سٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا ،بلاشبہ امریکہ پاکستان کے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور جب امریکہ اپنی مارکیٹ پر ٹیرف عائد کررہاہے تو اس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو قیمتوں میں اضافہ اور رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،معاشی ماہرین کے مطابق ٹیرف کا مطلب یہ ہے کہ امریکی خریداروں کو پاکستانی چیزیں مہنگی پڑیں گی، جس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نقصان ہوگا، پاکستان کا تجارتی حجم امریکہ کے ساتھ سرپلس میں ہے۔ سادہ مطلب یہ ہے کہ پاکستان امریکہ کو پانچ ارب ڈالر کا سامان بیچتا ہے اور امریکہ سے اڑھائی سے تین ارب کا سامان خریدتا ہے،ٹرمپ فیصلے کے بعد ڈالر کا زرمبادلہ ملک آنا کم یا بند ہو سکتا ہے جس سے پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، سوال یہ ہے کہ پاکستان کو امریکی ٹیرف کے اپنی معیشت پر منفی اثرات کوممکن حد تک کیسے کم کرناچاہئے؟اس حوالے سے کثیرالجہتی اقدامات درکاہیں ،سب سے پہلے پاکستان کے پاس یہ موقع موجود ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرے اور جو ہم 58 فیصد ٹیرف وصول کر رہے ہیں اس کے جواب میں امریکہ نے جو 29 فیصد ٹیرف عائد کیا اس کو متوازن بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے ،پاکستان کو عالمی تجارت میں اپنی حکمت عملی کو متنوع بنانا اور امریکی مارکیٹ پر انحصارکم کرناچاہیے، اسی طرح عالمی سطح پر تجارت کی نئی راہیں تلاش کی جانی چاہئیں ، یورپ کے ساتھ جی ایس پی پلس کا سٹیٹس قائم رہنا ضروری ہے تاکہ پاکستان یورپی مارکیٹ میں زیرو ٹیکس ایکسپورٹ کو انجوائے کر سکے،اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ سے تجارت بڑھانے پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جانی چاہئے ،پاکستانی مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے دنیا میں پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں ،بظاہر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے لیکن اگر حکومت اور کاروباری طبقہ مشترکہ طور پر اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی تجارتی حکمت عملی اپنائیں تو یہ چیلنج پاکستان کے لیے مواقع کی شکل میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے، عالمی سطح پر تجارتی تعلقات کو مزید متوازن اور لچکدار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مستحکم کرے۔
تجزیہ

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے معاملے پر ورکنگ گروپ کہ پاکستان ٹیرف کے کے ساتھ

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری کردی،امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل ہے،پاکستان نے امریکہ کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکہ کی ایکسپورٹس سے صرف 15 کروڑ 70 لاکھ ٹیرف وصول کرتا ہے،امریکہ پاکستان کی ایکسپورٹس سے سالانہ 61 کروڑ ڈالرز ٹیرف وصول کرتا ہے ،پاکستان نے امریکہ کی درآمدات پر 10.3 فیصد ٹیرف عائد کیا ہوا ہے

امریکہ نے پاکستان کی برآمدات پر 10.7 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے،پاکستان کی 14.8 فیصد برآمدات امریکہ میں ڈیوٹی فری پہنچتی ہیں،پاکستان کی 53 فیصد ایکسپورٹس پر امریکی ٹیرف عائد ہیں،پاکستان کو بنگلہ دیش ، ویتنام اور چین کے مقابلے میں فائدہ ہے

پاکستان ملبوسات ، فیبرکس اور غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھا کر فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان کو کھیلوں کے سامان کی بہتر مارکیٹ رسائی میسر آسکتی ہے،ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات متاثر ہوسکتی ہیں،امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے

پاکستانی ایکسپورٹس پر یورپی یونین کے مقابلے میں امریکہ کا ٹیرف زیادہ ہے،ٹرمپ ٹیرف کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائے گا۔پاکستان امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو اپنی ایکسپورٹس بڑھائے ۔پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات کے ذریعے ٹیرف کم کراسکتا ہے
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا

متعلقہ مضامین

  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
  • امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا