مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔
ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔
????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.
“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo
— Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے AI اسسٹنٹ Copilot سے متعلق نئی اپڈیٹس اور مستقبل کے وژن پر بات کر رہے تھے۔
یہ سب ایک ایسے موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے۔
مائیکروسافٹ اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہےاحتجاج کرنے والی خاتون ابتہال ابوسعید اسٹیج کی جانب بڑھیں اور باآواز بلند کہا کہ ’مصطفیٰ، تمہیں شرم آنی چاہیے، تم کہتے ہو کہ AI کو اچھائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہو، لیکن مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو AI ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔جہاں اب تک 50 ہزار بے گناہ افراد مارے جا چکے ہیں اور مائیکروسافٹ اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہے‘۔
خاتون کے اس احتجاج کے جواب میں مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ ’آپ کے احتجاج کا شکریہ،میں نے آپ کو سن لیا‘۔
تاہم خاتون ابتہال ابوسعید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’مصطفیٰ اور مائیکروسافٹ کے تمام لوگوں کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں‘۔
بعد ازاں اسٹیج پر انہوں نے فلسطینی مزاحمت و حمایت کی علامت ’کوفیہ‘ کا رومال پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار انہیں ہال سے باہر لے گئے ۔
ایک اور احتجاجمیڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے ایک اور حصے میں، مائیکروسافٹ کی دوسری ملازم وانیہ اگروال نے اس وقت احتجاج کیا جب اسٹیج پر بل گیٹس، اسٹیو بالمر اور موجودہ سی ای او ستیہ نڈیلا موجود تھے۔ یہ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ تھا کہ تینوں مائیکروسافٹ سی ای اوز ایک ساتھ نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز دینے کے خلاف مائیکروسافٹ کے احتجاجی ملازمین نوکری سے برخاست
تاہم واقعے نے ٹیک انڈسٹری میں اخلاقی ذمے داریوں اور انسانی حقوق سے متعلق پالیسیوں پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AI ابتہال ابوسعید اسٹیو بالمر اسرائیل بل گیٹس فلسطین گولڈن جوبلی مائیکروسافٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیو بالمر اسرائیل بل گیٹس فلسطین گولڈن جوبلی مائیکروسافٹ
پڑھیں:
گوگل اور مائیکروسافٹ کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کر دیا گیا
واشنگٹن میں ٹرمپ نے کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں، یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور زوردار جھٹکا دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت تنبیہ کی کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارتیوں کو ملازمتیں دینا بند کریں اور امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے گلوبلسٹ مائنڈسیٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کے تحت ایسی پالیسیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کو امریکا کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ بھارتی آئی ٹی مافیا کے مفاد کے لیے۔ انہوں نے ٹیک کمپنیوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو اولین ترجیح دیں، یہ ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے نئے ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت نہ صرف امریکی ساختہ اے آئی ٹولز کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنایا جائے گا بلکہ اُن تمام کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگیں گی جو وفاقی فنڈنگ لے کر سیاسی نظریات پر مبنی ووک اے آئی بناتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تنوع اور شمولیت کے نام پر امریکی ترقی کو روکنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کوئی مصنوعی ذہانت نہیں، یہ ایک ذہانت کا کمال ہے۔