UrduPoint:
2025-07-26@07:16:19 GMT

میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) 28 مارچ کو آنے والے زلزلے نے پورے میانمار میں تباہی مچائی، عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس زلزلے کے سبب اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3,354 ہے جبکہ 4,508 زخمی ہیں۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق 220 افراد لاپتہ ہیں۔

پناہ گاہیں ابھی تک دستیاب نہیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے ایک ہفتہ بعد بھی میانمار میں بہت سے لوگ پناہ گاہوں کے بغیر کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ ان کے گھر بار اس زلزلے میں تباہ ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 7.

7 کی شدت والے اس زلزلے نے میانمار میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلے ہی کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کے سبب شدید مشکلات کا شکار تھا۔ بین الاقوامی امداد اور مزید امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں کے سربراہ نے آج ہفتے کے دن منڈالے میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ہے۔ منڈالے زلزلے کے مرکز کے قریب ہی واقع ہے اور یہ شہر اس طاقتور زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے۔

ٹام فلیچر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ''تباہی ناقابل یقین ہے، دنیا کو میانمار کے لوگوں کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

‘‘

چین، روس اور بھارت ان اولین ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے زلزلے کے بعد میانمار کی امداد میں پہل کی۔ ان میں زلزلے کے سبب تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے امدادی ٹیمیں بھی بھیجی گئیں۔

واشنگٹن کی طرف سے جمعے کے دن بتایا گیا کہ وہ میانمار کے لیے دو بلین کی امدادی رقم میں مزید سات ملین ڈالر کا اضافہ کر رہا ہے۔

ا ب ا/ک م (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق زلزلے کے

پڑھیں:

غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بھوک اور پیاس کے باعث شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 111 ہو چکی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 25 ایسے افراد شامل تھے جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہزاروں زخمی تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں۔

غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا بھی مشکل تر ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں نے مسلسل انتباہ جاری کیے ہیں کہ اگر فوری جنگ بندی اور امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو انسانی المیہ مزید بدترین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • گلگت بلتستان میں سیلاب؛ جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی