تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فیز کے طنز پر بھڑک اُٹھے، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کے طنزیہ جملوں پر بھڑک اُٹھے۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا، میچ کے اختتام پر فینز کی جانب سے پاکستانی پلئیرز پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں طنزیہ نشانہ بنایا گیا جس پر آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھڑک اُٹھے۔
آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔
تنقید پر پاکستانی پلئیر کے ردعمل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے جبکہ نامناسب انداز اپنانے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تصاویر پر بورڈ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کیے، پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری "بدترین باؤلنگ" سائیڈ بن گیا
منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی، بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی شائقین خوشدل شاہ
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔