ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی۔

کشتی میں 80 کے قریب مسافر موجود ہیں، کشتی کو پھنسے تین گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔

4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے  جب کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانون کے ضیاع کا اندیشہ

 

 ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان چین سے جے 35 طیاروں کے علاوہ کیا کیا خریدنا چاہتا ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے دفاع بھی فراہم کرےگا۔رپورٹ کے مطابق اسی طرح، ایچ کیو-19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پیش رفت کے بعد شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا جب کہ دیگر دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ دنوں حکومت نے اپنی بڑی سفارتی کامیابیوں میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیاروں سمیت دیگر ڈیفنس سسٹم کی پیشکش کو بھی بیان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے، روبی انعم

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے کو گرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا، سی این این کی چونکا دینے والی رپورٹ
  • 100 سے زیادہ مسافروں کو لیجانے والا جہاز احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ
  • میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
  • خیبرپختونخوا: پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بجٹ کے بائیکاٹ کا خدشہ
  • جرمنی میں اسلام دشمن حملے خطرناک حد تک بڑھ گئے، برلن میں 644 واقعات رپورٹ
  • انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار
  • پاکستان چین سے جے 35 طیاروں کے علاوہ کیا کیا خریدنا چاہتا ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
  • بجٹ سیشن میں شرکت مشکل ؛ پرواز تاخیر کا شکار ، کئی ممبر قومی اسمبلی ائیر پورٹ پر پھنس گئے
  • سوات؛ باراتیوں سے بھری کوچ کھائی میں جاگری
  • اسرائیل نے امدادی کشتی فریڈم فلوٹیلا ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا