جماعت اسلامی کا 11 اپریل سے ملک گیر غزہ مارچ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارتخانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جب کہ شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے اور 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے اور مغرب طے کر چکا ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارتخانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جب کہ شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے اور 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی، فلسطین میں عیدالفطر کے موقع پر بھی بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے سارے ہسپتالوں کو تہس نہس کر دیا ہے اور مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، مسلم ممالک میں اگر غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں، غزہ کو پہلے ہی 80 سے 90 فیصد تباہ کر دیا گیا، غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک خاموش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، مغرب طے کر چکا ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی، غزہ صورتحال پر مغرب کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی صورتحال پر جماعت اسلامی مارچ کریں گے نے کہا کہ جائیں گے اپریل کو کو مارچ کی طرف
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔