تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 

جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار” قرار دیا۔

روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا لیکن انہیں شہرت ملیالم فلم "امّاں” سے ملی جس کی ہدایت کاری ایم کرشنن نائر نے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 100 سے زائد تامل اور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی، جہاں ان کے عزیز و اقارب، مداح اور ساتھی فنکار انہیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شوہر نے دوسری شادی کی لیکن پھر لوٹ آئے؛ سینیئر اداکارہ نے ’صبر آزما‘ داستان سنادی

سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک سبق آموز اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔

ڈراما سیریلز نمک حرام، مشک، قرضِ جان اور زیبائش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے ان گوشوں سے پردہ اُٹھایا جو اب تک سامنے نہیں آئے تھے۔

سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ محبت میں دھوکا ملا لیکن پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ جب کسی کی طرف سے وہی محبت نہ ملے جو آپ دے رہے ہوں، تو دل ٹوٹتا ہے، لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ میں منتظر کھڑی رہی کہ وہ شخص لوٹ آئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ شادی کے 18 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی۔ تب میں نے یہی سوچا کہ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کی ہر خوبی اور خامی کے ساتھ محبت کرتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناپسندیدہ فیصلوں کے ساتھ بھی۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ محبت میں سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، بس پھر میں نے اپنے شوہر کا انتظار کیا اور وہ بعد میں اُس خاتون کو طلاق دیکر واپس میرے پاس لوٹ آئے۔

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میں نے کبھی اُن دوسری خاتون کے لیے بددعا نہیں کی، نہ ہی برا بھلا اور کہا اور نہ ہی ان خاتون کے طلاق ہونے سے میرا کوئی تعلق ہے۔ میں نے بس صبر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • شوہر نے دوسری شادی کی لیکن پھر لوٹ آئے؛ سینیئر اداکارہ نے ’صبر آزما‘ داستان سنادی
  • اسلام آباد: 1 ارب سے زائد کی جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستان سے لاپتا ہونے والے ہندو میاں بیوی کی لاشیں بھارتی ریگستان سے برآمد
  • اداکار ثاقب سمیر کا جن سے سامنا ہوا تو جن نے انہیں کیا کہا؟
  • سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
  • سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب سمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
  • آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
  • کراچی: ’را‘ کیلئے کام کرنیوالے ملزمان ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے
  • 50 فیصد سے زائد بھارتی ایرانی کسانوں کی اولاد ہیں،انکشاف سے ہلچل مچ گئی