پشاور:

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

 پشتخرہ پشاور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عوام کو سستی بجلی اور دیگر ریلیف پر عوام کو خوشی اور تشکر کا پیغام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے اور اسی خوشی میں خیبرپختونخوا کے تمام 36 اضلاع میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر امیر نے کہا کہ نواز شریف کو موٹر وے منصوبوں، ایٹمی طاقت کے حصول اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے بڑے کارناموں کا کریڈٹ جاتا ہے، شہباز شریف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن ان کی انتھک محنت اور ٹیم ورک نے ناممکن کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت آئی تو مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی، پٹرول، ڈیزل اور روزمرہ اشیا کی قیمتیں بڑھتی جا رہی تھیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہدف رکھا کہ 2026 تک مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ناممکن کو ممکن بنایا، عالمی سرمایہ کار پاکستان آئے، بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی ہوئی، اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ سطح پر پہنچی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

امیر مقام نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) جیسے مشکل پروگرام کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیا، جس سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ پہنچا۔

گزشتہ حکومتوں خاص طور پر تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال وفاق میں اور 12 سال خیبرپختونخوا میں نااہل افراد نے حکومت کی، جس سے ادارے تباہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عید اور رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب 20 کروڑ روپے مخصوص کارکنوں اور ورکرز میں تقسیم کیے گئے یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ایک ہی گھر میں 20 افراد نے غریبوں کا حق مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے انٹرویو میں یہ بات سامنے آئی کہ عمران خان نے کہا جس سے بات کرنا چاہیں کریں، مجھے باہر نکالیں، پی ٹی آئی کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سرپلس بجٹ کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تعلیم، صحت پر کچھ خرچ ہی نہیں کیا تو بجٹ کیسے نہیں بچے گا حالانکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 6700 افراد کو 6 ارب روپے سے زائد مالی امداد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یوتھ پروگرام کے تحت اسکالرشپس اور نوکریاں دی جا رہی ہیں اور اس ماہ کے آخر تک پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا دفتر بھی کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر ویز پر دوبارہ کام شروع ہوگا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ اگر تمام ادارے اور سیاستدان ایک صفحے پر ہوں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے

پڑھیں:

پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن مؤقف پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ ان کی اپنی حکومت اندرونی اختلافات اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ طالبان حکومت چار سال گزر جانے کے باوجود اپنے عالمی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی اور اب بھی بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت افغانستان سے متعلق پالیسی پر مکمل اتفاق رائے رکھتی ہے، اور یہ پالیسی خالصتاً قومی مفاد اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جھوٹے بیانات سے متاثر نہیں ہوگا، حقائق اپنی جگہ قائم رہیں گے، اور اعتماد صرف عملی اقدامات سے ہی بحال ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات نے بھی افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استنبول مذاکرات کے حقائق کو مسخ کیا۔ وزارت نے وضاحت کی کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا اور تحویل کے لیے سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے حوالگی کی پیشکش بھی کی تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے مطابق تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے، نسرین جلیل
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز
  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف