اسلام آباد؛ خوف ناک واردات، گھریلو ملازم کے ہاتھوں دو خواتین قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سواں گارڈن کے علاقے میں گھریلو ملازم نے دو خواتین کو قتل اور تیسری خاتون کو زخمی کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں درج ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ سائرہ روہی نے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں واپس آئیں تو مالک مکان کا ملازم نے حملہ کیا جو نیچے والے پورشن میں رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے چیخنے پر وہ گھر سے فرار ہوگیا بعد میں ہم نے گھر میں دیکھا تو میری والدہ اور ایک کزن کی لاشیں بیڈروم میں پڑی ہوئی تھیں۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور خواتین کے لرزہ خیز قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، جس میں ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔