مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق

کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔

پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
  • لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے