پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا باقاعدہ آغاز کل (بروز منگل) سے ہونے جارہا ہے جس میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی ایل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہم پاکستان میں منرلز اور مائننگ کی پوٹینشل کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جس طرح دنیا کے اندر ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں، ایونٹس میں ملکوں کے پوٹینشل کو لوگوں کے آگے بتایا جاتا ہے، ہم اس لیول پر اس ایونٹ کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے
’جس طرح کی ہمارے پاس انڈیکیٹرز منرلز ریسورسز موجود ہیں تو شاید اس طرح وہ ہماری اکانومی کے حجم کے اندر نظر نہیں آتا، اس حوالے سے آگاہی دینے کے لیے ہم کس طرح کام کرنا چاہتے ہیں، یہ ایونٹ اس حوالے سے ایک چھوٹی سی کاوّش ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک سے سرمایہ کار اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، کچھ ملکوں سے مہمان آنا شروع ہوبھی گئے ہیں، ہم امید کررہے ہیں کہ ترکیہ، چین، آذربائیجان اور امریکا سے بھی سرمایہ کار شرکت کریں گے، اس کے علاوہ ڈنمارک، فن لینڈ اور کینیا کی کمپنیاں بھی اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں، یوکے کی بھی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی نمک کی برآمد کے لیے راستے ہموار، مگر کیسے؟
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ منرلزانویسٹمنٹ فورم کے موقع پر بعض معاہدے بھی متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پاکستان منرلز فورم معدنی ذخائر وزیر پیٹرولیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان منرلز فورم وزیر پیٹرولیم پاکستان منرلز انویسٹمنٹ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق
انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل، 5 نئے راہداری منصوبے شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔
انہوں ںے کہاکہ پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی خواجہ آصف سعودی عرب تعلقات سفارتی کامیابیاں سی پیک وزیر دفاع وی نیوز