اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ججز تبادلے کے خلاف جسٹس کیانی سمیت پانچ ججز، عمران خان، کراچی، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ججز تبادلہ کے خلاف سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس محمد اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، اسی طرح  کراچی لاہور بار کی درخواستیں، لاہور و اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

دریں اثنا راجہ مسقط نواز کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سماعت کیلئے مقرر کی درخواستیں سماعت کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ 

محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔ 

عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔ 

درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ صدر کسان بورڈ نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف روزانہ درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ