ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ماتمی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین، مرد اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویڑنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر نقوی مخدوم حسن مشہدی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں، اس موقع پر علامہ فضل محمدی، علامہ غلام جعفر انصاری، مولانا علی حسنین، صابر حسین بلوچ نے خطاب کیا۔ جبکہ ریلی میں سید اقبال مہدی زیدی، عون رضا انجم، وسیم عباس زیدی، حسنین انصاری، فخر نسیم صدیقی، عقیل ترگڑ، علی مصدق، ظفر زیدی، جواد جعفری، تیمور علی، کمیل زیدی اور دیگر موجود تھے۔ ریلی کے شرکا نے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی۔ ریلی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیں جنت البقیع عالم اسلام
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر