آج بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی. راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کے وکلا اور فیملی کی آج ملاقات کا دن ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے جبکہ وکلا کی فہرست سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام فہرست میں شامل ہے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی آئی کی فہرست
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔