جیل میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، باہر موجود رہنما توجہ دیں، شاہ محمودقریشی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
جیل میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، باہر موجود رہنما توجہ دیں، شاہ محمودقریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں پڑے لوگ پی ٹی آئی کی باہر موجود قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل ہے، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ میری دست بستہ استدعا ہے کہ اتفاق رکھیے ، سلوک رکھیے اور جیل والوں کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں، نقطہ چینی سے بچیں۔ جیل میں جو قیادت اور کارکن پڑے ہیں ان کے دل جلتے ہیں ۔نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے، احترام کے ساتھ برتاؤ کریں ۔ اپنی صفوں کے اندر یکجہتی رکھیں ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں قیدی نمبر 805 ہوں، قیدی نمبر 805 کی یہ اپیل ہے۔ مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805 دیا تھا ۔ میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں، میں ان میں ملوث نہیں ہوں ۔ میں کسی سازش ، توڑپھوڑ یا واقعے میں موجود نہیں تھا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں، ان میں ایک ہی الزام ہے۔ میرے خلاف پنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے، باقی 6 مقدمات رہ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اپیل کی ہے، اس پر فوکس کر رہا ہوں ۔ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا ۔ میرا کام آگ لگانا نہیں ہے، آگ بجھانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جیل میں
پڑھیں:
عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء) ندیم افضل چن نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والے مبینہ ابتر سلوک کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے، محرم کا مہینہ ہے، اور جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ اس وقت بالکل عدل نہیں ہو رہا۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختو نخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں سے واضح ہوتا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان کی رہائی کی تحریک سے شدید خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت اور کارکن جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزائیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جا رہی ہیں۔
عمران خان کی رہائی کی تحریک سے عین پہلے جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانا تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، پی ٹی آئی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں، سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان کی رہائی کی تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔ تحریک سے پہلے سزائیں دلوانا پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی ناکام کوشش ہے،پی ٹی آئی قیادت اور کارکن جعلی حکومت کے جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں،جعلی اور سفاک حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دلوائی، سزاؤں کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابلِ دید ہے۔ عمران خان کی رہائی کی تحریک کے لیے خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کی قیادت میں تحریک کے لیے تمام تر تیاریاں جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکرکنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ورکر کنونشنز جلسوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوام اور کارکن تحریک کے لیے کس قدر پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے ملک میں آئین و قانون کی بحالی،منصفانہ انتخابات اورعام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا، ہم ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن، آئین کی بالادستی، اور عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،اسلام آبادمیں محمود خان اچکزئی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد کسی کھیل تماشے کیلئے نہیں بلکہ سنجیدہ قومی جدوجہد کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک بڑے اتحاد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ نہ ہم گالی دے رہے اور نہ ڈنڈا مار رہے ہیں۔ ہم آئین کی بات کر رہے ہیں۔