کراچی: لی مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خارجی دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی:
سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخواج کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل احمد عرف قاری صاحب کو لی مارکیٹ پچر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔
کالعدم تنظیم فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار ملزم کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔
ملزم ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا جسے حماد انصاری بعد میں ایڈیٹنگ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔