لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔

ملاقات میں اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا، ڈیننس کے بانی نے نواز شریف کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو سراہا، ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات، فیوچر ٹیکنالوجیز میں نوجوانوں کی شراکت پر بھی گفتگو کی گئی۔

چانگ پنگ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی، گلوبل انٹرپرینیورشپ کے امکانات سے شرکا کو آگاہ کیا جبکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں، پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے، پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکٹ کے لیے تیار کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالجیز پر مرکوز ہے، جو نئی جنریشن کو اختراعی، ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔
مزیدپڑھیں:دانیہ شاہ کے بعد طوبیٰ‌انور کی شادی ،بڑی خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجیز کو جدید علوم کے ملاقات میں نواز شریف کے لیے

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن ماسک میں نماز عید ادا کی

سٹی 42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نماز عید کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچ گئےحسن نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے 
زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن ماسک میں موجود ہیں

 نواز شریف نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد گفتگو بھی کی،  نواز شریف کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے ، 

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  • نواز شریف کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  •   یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام
  • پاکستان درست سمت گامزن، شہباز شریف نے معیشت کو بہت بہتر کر دیا، نواز شریف
  • نواز شریف کی لندن میں نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  • عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
  • فہد ہارون کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے علاقائی ترقی پر زور
  • پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، نواز شریف
  • سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن ماسک میں نماز عید ادا کی
  • نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے ملاقات