گورنر ہاؤس سندھ سے آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کا نیا امتحان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
گورنر ہاؤس سندھ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کرنے والے طلبہ کا نیا امتحان شروع ہوگیا۔
گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کےلیے جامعہ کراچی کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق آئی ٹی کورسز کے سرٹیفکیٹ کےلیے کچھ لازمی شرائط ہیں، جن کو پورا کرنا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ صرف اسی امیدوار کو ملے گا، جس کی تعلیم کم از کم انٹر ہو، انٹر سے کم تعلیم کے حامل امیدوار کو سند نہیں دی جائے۔
اس سے پہلے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی کا ملے گا، اس سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر ہاو س ا ئی ٹی
پڑھیں:
کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
کراچی:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔
پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔