سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ جب انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام ہوسکتا ہے تو اسکولوں کی بحالی کے لیے ایک سے زائد شفٹوں میں کام کیوں نہیں کیا جاتا۔
خیبرپختونخوا میں 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ فائنانس، ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ورکس کے سیکریٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔
صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی مصروفیات کا اندازہ ہے، بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر امور کی انجام دہی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ’سن کوٹہ‘ ختم کردیا
سیکریٹری ایجوکیشن نے عدالت کو بتایا کہ زلزلے سے 3 ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے، جن کی تعمیر نو کے لیے مالی وسائل درکار ہیں، جو ہمیں فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں، اس موقع پر سیکریٹری فائنانس نے بتایا کہ 4 اپریل کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز دیے جاچکے ہیں۔
عدالتی استفسار پر صوبائی سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے بتایا کہ انہیں فنڈز مل چکے ہیں، 1231 ملین روپے فنڈز کی مد میں جاری ہو چکے ہیں، 49 اسکولوں کی بحالی کا کام رہتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ اسکولوں کی بحالی کے لیے ڈبل یا 3 شفٹوں میں کیوں کام نہیں کیا جاتا، انڈر پاس یا بائی پاس بنانے کے لیے ڈبل یا 3 شفٹوں میں کام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مقدمات کی ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ کا شدید اظہارِ برہمی
عدالت نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے مکمل پلان طلب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ اسکولوں ایجوکیشن جسٹس امین الدین خان خیبرپختونخوا زلزلے سے متاثرہ سپریم کورٹ صوبائی کابینہ فائنانس فنڈز کمیونیکیشن اینڈ ورکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکولوں ایجوکیشن جسٹس امین الدین خان خیبرپختونخوا زلزلے سے متاثرہ سپریم کورٹ صوبائی کابینہ فائنانس کمیونیکیشن اینڈ ورکس خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ سپریم کورٹ کے لیے
پڑھیں:
’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں‘‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو تمام سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں۔
یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ شفاف ٹرائل ہونا چاہیے اور ہمیں بھی صفائی کاموقع ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کا تقاضہ ہے کہ تمام کیسز جس میں ایک ہی الزام ہو ایک ہی مقدمہ ہوگا،
سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی لیکن اس پر آج تک فیصلہ نہیں ہوا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بھی حکم دیا لیکن پھر بھی کیس نہیں روکا گیا، یہ آج تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو10،10سال قید کی سزا دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تمام سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں،
عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی شیر پاؤ پل پرجلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری،عمر سرفرازچیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا۔
Post Views: 2