کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
مستقبل کے نشریاتی حقوق کی قدر میں ممکنہ سست روی کی خدشے کے پیش نظر اپنی آمدن کو متنوع رکھنے کی غرض سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی اپنا پہلا موبائل کرکٹ گیم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اگرچہ کرکٹ گیمنگ کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اس کھیل کی گورننگ باڈی اپنے موبائل کھیل کو تیار کرکے ایک منافع بخش اور تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کا دعویٰ کرے گی۔
آئی سی سی کی ڈیجیٹل ٹیم آج سے ہرارے میں شروع ہونے والی آئی سی سی کی بورڈ میٹنگز میں چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) کو اپنے منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن دے گی، اس منصوبے پر گزشتہ اجلاسوں میں بھی تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، کون سرفہرست ہے؟
لیکن آئی سی سی اب مستقل ممبر ممالک سے ’گرین لائٹ‘ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ گیم ڈویلپرز کو ایک ایسے کرکٹ گیم کی تیاری کا ٹینڈر جاری کیا جا سکے، جو کم از کم ابتدائی طور پر موبائل پر متعارف کرایا جاسکے۔
زیادہ تر شائقین کرکٹ کو گیمز کنسولز پر ای اے اسپورٹس کی کرکٹ سیریز، یا کوڈ ماسٹر کی برائن لارا کرکٹ یاد ہوگی، اور 1980 کی دہائی تک بہت سے دوسرے گیمز بھی موجود تھے، حالیہ برسوں میں محدود تعداد میں موبائل کرکٹ گیمز نے کامیابی کا مزہ چکھا ہے۔
اس منظر نامے میں آئی سی سی کے پاس گیم کی پیشکش ایک اہم لمحہ ہو سکتا ہے،گولڈ اسٹینڈرڈ پہلے گیمز کنسولز پر اور پھر موبائلز پر ہی موقوف رہا ہے، فیفا کی گیمز ڈویلپر ای اے اسپورٹس کے ساتھ 30 سالہ کامیاب شراکت داری ابھی 2023 میں ختم ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل 2 نئے امپائرز کون ہیں؟
تاہم کرکٹ کے موبائل گیم کے حوالے سے بہت کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کے نام، تصویر اور مشابہت کے حقوق کے لیے کس طرح پیچیدہ منظر نامے پر بات چیت کرتا ہے۔
ای اے اسپورٹس کی جانب سے 2007 میں اپنی کرکٹ سیریز ختم کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں کے ناموں کے لیے لائسنسنگ کے حقوق حاصل کرنا ایک خوفناک خواب تھا، آخری ایڈیشن میں کچھ ٹیموں کے مشہور کھلاڑیوں کے حقوق حاصل کیے گئے تھے لیکن باقی سب فرضی نام رکھے گئے، جو بھارت سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے حقیقی ناموں سے مشابہت رکھتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ موبائل گیم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ موبائل گیم کھلاڑیوں کے کرکٹ گیم
پڑھیں:
این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
فائل فوٹو۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار ہے۔
عدالت عالیہ کے جسٹس اعظم خان نے متاثرہ افسران کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ این سی سی آئی کے کانٹریکٹ ملازمین نے مستقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
عدالت عالیہ کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔
حکم نامہ کے مطابق درخواست گزاروں کے وکلا نے فریقین کو جواب داخل کرانے کیلیے مزید مہلت دینے کی مخالفت کی، وکیل نے کہا 13 فروری کو پہلی سماعت کے بعد سے جواب جمع کرانے کے متعدد مواقع دیے گئے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق فریقین کے وکلا نے ہر سماعت پر مختلف حیلے بہانوں سے التوا کی درخواست کی، وکیل نے کہا کہ تاخیری حربوں کے باعث درخواست گزاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
عدالت عالیہ کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کو 30 جولائی سے قبل جواب جمع کرانے کی مہلت دی جاتی ہے، آئندہ سماعت تک جواب داخل نہ کرایا گیا تو دستیاب ریکارڈ پر کیس کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے، فریقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ درخواست گزار افسران کے قانون کے مطابق کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔