2025-09-18@18:16:07 GMT
تلاش کی گنتی: 218
«کرکٹ گیم»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، البتہ قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان...
سٹی42: پاکستان اوریواےای کامیچ ہوگایانہیں ؟ بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہی گی یا نہیں، آئی سی سی بھارتی حکمرانوں کی کنیز کا کردار ادا کرنا بند کرے گی یا نہیں؛ انٹرنیشنل کرکٹ کی مینیجمنٹ میں آئی سی سی کا کردار اہم ہو گا یا بھارتی کرکٹ بورڈ کا؛ ان سوالات کا فیصلہ آج کچھ دیر میں ہو جائےگا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سواالات کو حل کرنے کے لئے پوزیشن لے لی ہے۔ نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب نام نہاد بڑے بورڈ کی دھونس نہیں چلے گی۔ آلہ کار بننے والے میچ ریفری کو...
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔سوئی سدرن اور ناردرن...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی...
—فائل فوٹو وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوتی ہیں وہ اسپورٹس میں سیاست کو لے آتی ہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ان کے 6 جہاز گر گئے، وہ جنگ بھی ہار گئے، یہ وہ لوگ کرتے ہیں جن کی کوئی اخلاقیات ہوتی ہیں نہ کوئی عزت ہوتی ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ معاملہ، پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیںبھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا...
اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے چت کرکے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ میزبان ٹیم نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ انگلش بلے باز فل سالٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی، یوں وہ انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 60 گیندوں پر 141 رنز جوڑے اور گراؤنڈ کو اپنی طوفانی بیٹنگ سے گونجتا رہا۔ ان کے ساتھ کپتان...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کو اوچھی حرکت مہنگی پڑگئی۔ پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا۔ پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کا لوگو لگایا اور مدمقابل ٹیم (یعنی پاکستان) کے لوگو کی جگہ خالی چھوڑ دی۔ https://x.com/PunjabKingsIPL/status/1966159499938639938 اس اوچھی حرکت پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کردیا۔ تاہم کرکٹ شائقین اس حرکت کو کھیل کی روح کے...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وقاص مقصود نے پاکستان کے لیے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 37 سالہ وقاص مقصود مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی بھی نمائندگی کی۔
بھارتی خاتون کرکٹر جمیما روڈریگز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ان کے مطابق وہ اور اس کی ساتھی کھلاڑی سمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے حوالے سے مشورہ لینے کے لیے ملاقات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی فٹنس کا خیال کیسے رکھتے ہیں، انوشکا شرما نے راز سے پردہ اٹھا دیا یہ ملاقات نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں ہوئی جہاں انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔ ابتدائی آدھے گھنٹے تک بات چیت صرف کرکٹ پر رہی، بعد میں گفتگو زندگی اور دیگر موضوعات پر چل نکلی۔ جمیما کے بقول یہ ملاقات ایسے لگ رہی تھی جیسے پرانے دوست دوبارہ ملے ہوں۔ باتوں کا سلسلہ تقریباً 4...
کرکٹ کی دنیا ایک بڑے انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ایک جرمن ٹیکنالوجی کمپنی ایسی اسمارٹ کرکٹ بالز تیار کر رہی ہے جنہیں کھیل، کوچنگ، امپائرنگ اور براڈ کاسٹنگ کے کئی پہلو بدل دینے کا سہرا دیا جا رہا ہے۔ یہ گیندیں صرف میدان میں دوڑنے والی چمڑے کی گولائی نہیں ہوں گی بلکہ اپنی اندرونی ’ذہانت‘ کے ساتھ کھیل کی کہانی سنانے والی نئی زبان بھی ثابت ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گیندیں جدید ترین سینسرز سے لیس ہوں گی جو ہر بال کی رفتار، اسپن ریٹ، سیم کا زاویہ اور مکمل 3ڈی ٹریجیکٹری کو لمحہ بہ لمحہ ریکارڈ کریں گی۔ Smart Cricket Balls are coming! Speed, spin, seam angle & trajectory tracked in real time...
کراچی: پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ ٹائٹل جیت لیا۔ علی سسٹرز میں سب سے بڑی ماہنور علی نے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو1-3 سے مات دے کر 22 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کےلیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور، میری لینڈ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فائنل میں ماہنور علی نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں سحرش علی نے 9-11 سے کامیابی پاکر مقابلہ1-1 کردیا۔ بعدازاں ماہنور علی نے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور7-11سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی، 19 ویں انٹرنیشنل گولڈ میڈل سے محروم رہنے والی سحرش علی کو سلور میڈل...
کراچی: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو سب سے بڑے مارجن سے شکست دیکر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ اتوار کو روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انگلینڈ نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف 72 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جس نے 2023 میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے جس نے 2018 میں آسٹریلیا...
کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔ شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو...
انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 19اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے ملک گیر سطح پرٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم پر ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔ان ٹرائلز میں شہر بھر سے 200 کے لگ بھگ ویمن کرکٹرز نے اپنی اہلیت کی جانچ کرائی۔ قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ رینجل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اعظم خان اور اسسٹنٹ کوچ جویریہ رؤف نے ان کی معاونت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات تھی، فیملی اور دوستوں نے کریئرکے اتار چڑھاؤ میں ساتھ دیا۔ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ Post Views: 7
سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ The Emirates Cricket Board joins the Afghanistan Cricket Board in offering sympathies and condolences to the victims of the tragic earthquake. A one-minute silence will be observed today at the Sharjah Cricket Stadium before the start of the...
فینٹسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ڈریم 11 کے ساتھ 358 کروڑ روپے مالیت کا اسپانسرشپ معاہدہ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔ بھارتی بورڈ ایشیا کپ سے قبل نئے اسپانسر کو لا سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے رئیل منی ایپس پر پابندی کے بعد اس کے اثرات پلیئرز پر بھی پڑنے والے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی مختلف فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز کے ساتھ زیرمعاہدہ تھے۔ روہت شرما، جسپریت بمراہ، لوکیش راہول، ریشابھ پنت، ہردیک پانڈیا اور کرونال پانڈیا ڈریم 11 کے ساتھ منسلک رہے۔ دیگر بڑے پلیٹ فارمز نے شبمان گل، محمد سراج، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ،...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے نفاذ کے بعد بی سی سی آئی اور فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ ختم ہوگیا۔ اس قانون کے تحت ریئل منی گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈریم 11 نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ ریئل منی گیمز بند ہونے کے بعد اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ختم ہوگئے ہیں، اس لیے وہ اسپانسر شپ جاری نہیں رکھ سکے گی۔ کمپنی کا بی سی سی آئی کے ساتھ 2023 سے 2026 تک کا 44 ملین امریکی ڈالر (358 کروڑ بھارتی روپے) کا معاہدہ تھا۔ معاہدے کے تحت بی سی سی آئی کو ڈریم 11 اور مائی 11 سرکل سے مجموعی...
بھارتی کرکٹ مداحوں کے لیے 24 اگست ایک اداس دن ثابت ہوا جب تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7,195 رنز بنائے، اوسط 43.60 کے ساتھ، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تقریباً 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح پجارا کی ایک فون کال نے ان کی زندگی اور کیریئر کا رخ بدل دیا۔ “Hi Jaydev, this is Cheteshwar. I have had a...
کراچی: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز کے بھاری معاوضے نظروں میں آنے لگے، رواں برس ممکنہ طور پر آخری بار سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی شیئر کا 3 فیصد دیا جائے گا۔ 2 سال قبل کی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق 2025-26 میں بھی ماہانہ تنخواہ اور میچ فیس سابقہ سیزن کی برقرار رہنا ہے، البتہ پی سی بی نے ریٹینر بجٹ 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھا کر تقریبا 1173.49 ملین کر دیا جس سے اضافے کے اشارے بھی ملتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، ٹیم نے تین میں سے صرف ایک ٹیسٹ جیتا،11 میں سے صرف 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں فتح نصیب ہوئی،14 میں...
انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی، جو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس وقت شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ چنئی سپر کنگز موجودہ سیزن میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، مگر دھونی کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کرتے دیکھ کر شائقین بے حد خوش ہیں۔ ایم ایس دھونی نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جہاں اینکر نے ان سے پوچھا کہ ان کے بارے میں سنی جانے والی سب سے مضحکہ خیز افواہ کون سی ہے؟ جس پر دھونی نے جواب دیا ’میں روزانہ پانچ لیٹر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس سے قبل بھارتی بولر فٹنس کے مسائل کا شکار رہے جس کے باعث ان کی بولنگ میں اتنی رفتار نظر نہیں آرہی جتنی انجری سے قبل تھی۔ تاہم اب جسپریت بمراہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، سابق بھارتی کھلاڑی نے بمراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی بیٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے باعث مشکلات...
انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے راہول ڈریوڈ اور ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لارڈز پر جو روٹ کی حکمرانی، دہائیوں پرانے ریکارڈز توڑ دیے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اس وقت پیش آیا جب جو روٹ نے محمد سراج کی گیند پر ایک رن لے کر ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے ایک اوور قبل وہ جسپریت بمراہ کے خلاف ایک سنگل لے کر...
ڈھاکا: ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ یاد رہے کہ...

والد کی سیاست میں شمولیت سے نفرت تھی،چاہتے تھے کہ والد کرکٹ پرتجزیہ کریں اورلندن میں آسان زندگی گزاریں ،سلیمان خان
لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ہمیشہ حیرتوں اور جذبات سے بھری رہی ہے، اور جب بات عمران خان کی ہو تو یہ جذبات مزید گہرے ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ایک غیر رسمی انٹرویو میں اپنے والد کی سیاسی زندگی کے بارے میں جو خیالات ظاہر کیے، وہ ایک نئی بحث کا آغاز بن گئے ہیں۔ سلیمان خان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے، تو انہیں اپنے والد کی سیاست میں شمولیت پسند نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ عمران خان ایک سادہ، پُرامن اور آرام دہ زندگی گزاریں ، جیسے لندن میں کرکٹ پر تجزیے کریں اور خود کو متنازعہ سیاست سے دور رکھیں۔ لیکن وقت کے ساتھ انہوں...
اٹلی نے نیدرلینڈز کے خلاف شکست کے باوجود تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اٹلی نے یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں بہترین کارکردگی سے 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آئی سی سی رینکنگ میں بہتر پوائنٹس کی وجہ سے پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ باقی 6 ٹیموں کا انتخاب ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا یہ بھی پڑھیے: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟ یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں اٹلی اور جرسی...
ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔ 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔ پھر اگلی دو گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر...
DUBLIN: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے اہم میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان کرٹس کیمفر نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 2.3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹس کیمفر نے اپنے کوٹے کے دوسرے اور تیسرے اوور میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا، جس کے باعث ویریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنایا تھا لیکن 189 کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ،راشد خان،ناصر حسین قریشی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے
کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مپریور خاص مہاجر کالونی میں ایم کیو ایم کے مرکزی نگراں کمیٹی رکن شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر کے اندر سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد کے برن وارڈ منتقل کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن انچارج واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورآ سول اسپتال پہنچے اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری سے ملاقات کی جنہوں نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ کردیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سابقہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ریجنل کرکٹ کی ترقی کو سراہنے کے لیے ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کو انعام دینے کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے نہ صرف میدان میں شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی حیرت انگیز کارکردگی دکھاتے ہوئے اسپورٹس ویورشپ کا نیا معیار قائم کردیا۔ پی ایس ایل 10 کے دوران لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کی تعداد میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں ایک غیرمعمولی چھلانگ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح علامت ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنا رہے ہیں اور پی سی بی کی نشریاتی ذرائع کو متنوع بنانے کی پالیسی...
محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران کا تعلق چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران کی جگہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز...
---فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ صحت کی جانب سے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللّٰہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کیا گیا ہے۔ان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011ء کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کی سب سے بڑی کرکٹ جنگ اب ایک بار پھر نیوٹرل میدان پر ہونے جا رہی ہے، کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ ایونٹ کی رسمی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی، لیکن عملی طور پر پورا ٹورنامنٹ ایک بار پھر کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حالیہ دنوں میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا باضابطہ فیصلہ...
پنجاب کے شہر فیروز پور سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان کرکٹر کو چھکا مارنے کے فوراً بعد گر کر جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ہرجیت سنگھ نامی بلے باز نے ایک گیند پر شاندار چھکا مارا۔ مگر چھکا لگانے کے فوراً بعد وہ پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اچانک زمین پر گر پڑا۔ छक्का मारते ही बल्लेबाज को आया हार्ट अटैक, पिच पर ही गिर गया और मौत हो गई ।ये घटना पंजाब के फिरोजपुर की है । pic.twitter.com/06QvVAEdp0 — Dr Anurag...
دبئی(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کے بعد گیند تبدیل نہیں ہوگی۔کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنے قوانین میں متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ان قوانین میں باؤنڈری پر کیچ سے متعلق نئی قوانین اور ون ڈے میچز میں 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کرنے کا فیصلہ شامل ہے جب کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی 27-2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے ساتھ نافذ ہوچکی ہیں جب کہ وائٹ بال سے متعلق نئے قوانین 2 جولائی سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ وائٹ بال کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ اسٹاپ کلاک کا نفاذ سلو اوور ریٹ پر قابو پانے کے لیے اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فیلڈنگ ٹیم کو ہر اوور کے بعد ایک منٹ کے اندر اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، اگر ٹیم مقررہ وقت میں اوور شروع کرنے میں ناکام رہی تو امپائر پہلی دو خلاف ورزیوں پر وارننگ دے گا، جبکہ تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی،...
بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلیے محمد عامر اور عثمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا اداکاری کے بعد کھیلوں کے میدان میں دلچسپی ، کئی کرکٹ فرنچائز کے مالک ہیں ، رپورٹ انڈین پریمئیر لیگ کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔محمد عامر اس...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
لندن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کی انوکھی تجویز ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن نئی تبدیلی کا اطلاق بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 کا روز کرنے کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد نئی تبدیلی کا اطلاق2027 سے ہوگا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم (وائٹ بال) کے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی مختصر مدت کی کوچنگ کے دوران درپیش مسائل پر خاموشی توڑ دی ہے، اور اپنی قبل از وقت رخصتی کی بڑی وجوہات میں اختیارات کی کمی اور بیرونی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ پوڈکاسٹ ’وزڈن کرکٹ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنے تجربے کو ’پُرآشوب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سمجھ گئے تھے کہ اُن کا اس ٹیم پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی ’یہ چند مہینے بہت ہنگامہ خیز تھے۔ میں نے بہت جلد...
سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اُٹھادیا۔ وزڈن کرکٹ پیٹریون پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے میرا نام نکال کر مجھے پلئینگ الیون دینے کا منصوبہ بنایا گیا تو بطور کوچ میرے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق چند مہینے ہنگامہ خیز تھے، میں نے بہت جلد محسوس کرلیا تھا کہ مجھے یہاں کام نہیں کرنے دیا جائے گا، کوچ کی حیثیت سے گروپ پر کسی بھی طرح کا مثبت اثر ڈالنا بہت مشکل ہوگیا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں پیچھے ہٹ گیا۔ مزید پڑھیں: ابتدائی مشاورت میں 25...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “بنی ہاپ” طرز کے باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔یہ نیا ضابطہ رواں ماہ کے آخر تک آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کا حصہ بن جائے گا، جبکہ اکتوبر 2026 میں اسے باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل کیا جائے گا۔نئے اصول کے مطابق، اب کوئی فیلڈر اگر باؤنڈری سے باہر ہوا میں موجود ہو تو صرف ایک بار گیند کو چھو سکتا ہے، لیکن اس کے بعد اسے لازمی طور پر دوبارہ میدان کے اندر...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ عید ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی غیر موجودگی نے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ Eid Mubarak from the Pakistan men's cricket team! ????☺️#EidulAdha2025 pic.twitter.com/ePvYnZyRB1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 6, 2025 ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود بابر اعظم کا نہ ہونا سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سوالات اور تبصروں کا باعث بنا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی، محمد حارث کی لمبی چھلانگ مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میں بابر اعظم کی عید کی...
لاہور: نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پہلی سیریز کو مثالی آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز توقعات سے کافی زیادہ کامیاب رہی، ہم نے اس کا آغاز خود کو چیلنج کرنے کے عزم سے کیا تھا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ مختلف کمبی نیشنز کو آزمایا گیا، بیٹنگ آرڈر میں لچک رکھی گئی، مجھے اس نوجوان اسکواڈ کی عمدہ کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور سابق کرکٹر اور کوچ مہندر کمار کے پاؤں میں زخم ہونے کی وجہ سے ان کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔ مہندر کمار ان دنوں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کسماپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور حکومت پاکستان اور ملک کے کرکٹ حکام کی جانب سے ملازمت اور مالی مدد کے منتظر ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں اپنی بولنگ اور کوچنگ سے کارنامے انجام دینے والے مہندر کمار آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں۔پہلے ان کی ایک ٹانگ کاٹی گئی اور پھر ڈاکٹروں نے کہا کہ جسم میں زہر پھیل سکتا ہے اس لیے دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی جائے گی جس کے بعد...
کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحتِ عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے اثرات معاشرتی، ماحولیاتی اور طبی سطح پر بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 1. متعدی امراض کا پھیلاؤ کھلا کچرا مکھیوں، مچھروں، چوہوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جو ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ جیسے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بچوں اور ضعیف افراد میں انفیکشنز زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 2. ماحولیاتی آلودگی کھلے ماحول میں جلایا گیا کچرا (خصوصاً پلاسٹک) زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جیسے ڈائی آکسنز، فیورانز، اور کاربن مونو آکسائیڈ جو پھیپھڑوں اور دل کے امراض پیدا کر سکتے ہیں۔ زمین اور زیرِ زمین پانی آلودہ ہو جاتا ہے، جس...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ...
کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔ اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔ میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے...
—فائل فوٹو وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش سیرز میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی 25 مئی کو آمد، سیریز 28 سے شروعکراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین... وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورہ پر پہنچے گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
HYDERABAD/LUCKNOW: بھارت کے شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تیلگانا فائر، ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں واقع عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیگر فلورز تک پھیل گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹنگ کی درجنوں گاڑیاں پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔ بھارت کے وزیرمعدنیات جی کرشن ریڈی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
آسٹریلوی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے، بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی، بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا...
موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔ موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے یا انٹرٹینمنٹ کا نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے موزوں نہیں۔ پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے، شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔(جاری ہے) اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے ،پی سی بی بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے جبکہ روالپنڈی میں جمعرات کے روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ۔ذرائع کے مطابق جنگی حالات اور ڈرون گرنے...
ممبئی اور پنجاب کے درمیان اتوار کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچ گجرات منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہماچل پردیش میں واقع دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جمعرات کی شام دھرم شالہ میں ہونے والا میچ بھی آگے بڑھا دیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل نے جمعرات کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے...
پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو پریشان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی سے شروع ہونیوالی 5 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم پاک بھارت ممالک درمیان تناؤ کے ماحول نے دوطرفہ سیریز پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری پی ایس ایل کے دوران بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین (لاہور قلندرز) اور فاسٹ باؤلر ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل...
آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔ ان کی خدمات لکھنؤ سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔ رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ...

پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر
سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اُٹھالیا۔ گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا، یہ شاداب الیون کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم نے آلودگی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فرنچائز ٹیم سے حلف لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز حلف نامے میں کہا گیا تھا...
دی اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو جاری برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک ہونے والے ناگویا ایشین گیمز میں کرکٹ کا کھیل جاری رہے گ۔ا ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ میچز جاپان میں ایچی پریفیکچر کے مقام پر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دی اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشن گیمز میں کرکٹ کو شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت 28 اپریل کو جاپان کے شہر ناگویا سٹی ہال میں...
کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...