آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم، ارینا سبالینکا نے نئی رنگین کٹ کی رونمائی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کی کٹ کی رونمائی کر دی۔
ارینا سبالینکا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کے لیے تیار ہونے والی نئی کٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میری کٹ کے لیے تھوڑا سا شور ہوسکتا ہے جو کہ سرفنگ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Aryna Sabalenka (@arynasabalenka)
بیلاروسی ٹینس اسٹار نے اپنے روایتی انداز میں اپنی نئی رنگین کٹ کی رونمائی کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کا آغاز 12 جنوری سے میلبرن میں ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔