ٹریننگ سیشن کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے انگلش کپتان بین اسٹوکس شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ٹریننگ سیشن کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو گئے، دوران سیشن کرکٹ بال چہرے پر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گیند لگنے کے باعث ان کے چہرے پر سوجن، نیل اور کٹ کے نشانات نمایاں ہیں۔
بین اسٹوکس نے اپنی حالت خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصویر میں ان کی دائیں آنکھ کے نیچے واضح سوجن، گال پر زخم اور ناک سے خون روکنے کے لیے روئی لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ ’’تمہیں کرکٹ بال کی حالت دیکھنی چاہیے‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تازہ چوٹ کے بعد بین اسٹوکس کو مکمل صحت یابی کے لیے مزید آرام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ وہ پہلے ہی ایک انجری سے بحالی کے مرحلے میں ہیں، جو انہیں جنوری کے اوائل میں سڈنی میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوران پیش آئی تھی۔ اسی انجری کے باعث وہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔
ایشز کا یہ دورہ مجموعی طور پر انگلینڈ کے کپتان کے لیے مایوس کن رہا۔ اگرچہ انہوں نے جسمانی مسائل کے باوجود پوری سیریز میں مؤثر بولنگ کی، تاہم بیٹنگ میں انہیں مشکلات کا سامنا رہا اور انگلینڈ کو سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین اسٹوکس
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :