Daily Mumtaz:
2026-06-03@07:41:53 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا اہم اعلان

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا اہم اعلان

 

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (bcb) نے ملک کے صفِ اول کے کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لیے ’’اوڈومو بنگلا دیش ٹی20 کپ‘‘ کے نام سے نئے ٹی20 ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

ایونٹ میں وہ تمام بڑے کرکٹرز شرکت کریں گے جو حکومت کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے باعث عالمی مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔

یہ ٹورنامنٹ تین ٹیموں پر مشتمل ہوگا جن میں دھومکیتو الیون، دربار الیون اور درونتو الیون شامل ہیں۔ ان ٹیموں کی قیادت بالترتیب لٹن داس، نجم الحسن شانتو اور اکبر علی کریں گے۔

تینوں ٹیمیں راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی۔ گروپ مرحلے کے مقابلے 5، 6 اور 7 فروری کو شیڈول ہیں جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں 9 فروری کو فائنل میں مدِمقابل آئیں گی۔ تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

کیا ورلڈ کپ کے اگلے مراحل میں بھی پاکستان بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کریگا؟

بی سی بی نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار آفیشل میچز میں ’’امپیکٹ پلیئر رول‘‘ بھی متعارف کرایا ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی ٹیم کو اجازت ہوگی کہ وہ میچ کے دوران اپنی ابتدائی الیون میں شامل کسی کھلاڑی کو بارہویں کھلاڑی سے تبدیل کر سکے، جس کا انتخاب ٹاس کے وقت اعلان کردہ فہرست میں سے کیا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو باقاعدہ ٹی20 اسٹیٹس حاصل ہوگا اور اس میں مجموعی انعامی رقم اور میچ فیس تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ ٹکا (تقریباً 2 لاکھ امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب کرک انفو کے مطابق بنگلا دیش کے بعض کرکٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ سے محروم رہنے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے، تاہم انہوں نے اپنے جذبات اور حکومتی حکام سے 24 جنوری کو ہونے والی ملاقات کی تفصیلات کھل کر بیان نہیں کیں۔

پاکستان کا کھیلنے سے انکار،بھارتی کپتان کا ردعمل آ گیا

بنگلا دیش کی ورلڈکپ میں شرکت اس وقت غیر یقینی کا شکار ہوئی جب حکومتی اسپورٹس ایڈوائزر نے اعلان کیا کہ ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد معاملات پیچیدہ ہو گئے اور بالآخر مذاکرات ناکام ہونے پر آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا۔

اس دوران ملکی کرکٹ سرگرمیاں بھی محدود رہی ہیں۔ کئی ڈومیسٹک ٹیموں نے ڈھاکا لیگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جبکہ 26-2025 سیزن کے لیے ڈھاکا پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ اب تک شروع نہیں ہو سکی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو زیادہ میچ پریکٹس کے مواقع بھی نہیں مل رہے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا چاچا کرکٹ کیلیے یادگاری تحفہ
  • فیفا ورلڈکپ 2026 کا آغاز 12 جون سے
  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی