data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف مبصر ناصر حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مبینہ دوہرے معیار پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ ادارے کو بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش سمیت تمام ممالک کے ساتھ یکساں اور منصفانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا، ورنہ عالمی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایک اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے سوال اٹھایا کہ اگر بنگلا دیش کی جگہ بھارت کسی ایونٹ کے لیے وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو کیا آئی سی سی بھی اتنا ہی سخت ردعمل دیتا؟ یہ سوچنا بھی مشکل ہے کہ آئی سی سی بھارت کو کسی ایونٹ سے باہر کرنے جیسا فیصلہ کرے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کے فیصلوں میں یکسانیت کا فقدان ہے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہ کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور اپنے اصولوں کے لیے کھڑا ہونا جانتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کی حمایت کو بھی سراہا تے ہوئے  کہا کہ پاکستان نے درست قدم اٹھایا ہے، کسی نہ کسی کو کھڑے ہو کر یہ کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہو چکی، اب کرکٹ کو اس کے اصل میدان میں واپس آنا چاہیے۔

سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ حالیہ فیصلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے جو کھیل کے لیے نقصان دہ ہے، کبھی کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملاتے، کبھی ٹرافی لینے سے انکار کر دیا جاتا ہے اور کبھی سیاسی دباؤ کے تحت کسی کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے، جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔

ناصر حسین نے ایک حالیہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اچانک مستفیض کو سیاسی دباؤ کے باعث باہر کر دیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرکٹ میں سیاست داخل ہو چکی ہے، اگر آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلا دیش جیسے ممالک پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا تو عالمی کرکٹ تباہی کی طرف جا سکتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شدید پابندیوں اور مشکلات کے باوجود ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کی ہے، جو اس ملک کی کرکٹ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ برابری کا سلوک کرے اور فیصلوں میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک عالمی کھیل ہے جسے سیاسی مفادات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کھیل کو سیاست سے پاک نہ کیا گیا تو اس کے اثرات نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین پر بھی پڑیں گے جو کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور اسے محض ایک کھیل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلا دیش کہا کہ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی