ٹی20 ورلڈکپ تنازع: سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاکستان اور بنگلادیش کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کا گٹھ جوڑ حالیہ برسوں میں غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے، جس کے باعث کرکٹ جو قوموں کو قریب لانے کا ذریعہ تھی، اب اختلافات کو مزید گہرا کر رہی ہے۔
اسکائی اسپورٹس کرکٹ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ ماضی میں سیاست کا کھیل میں شامل ہونا ایک استثنا تھا، مگر اب یہ معمول بن چکا ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ کھلاڑی بھی سیاسی تنازعات کا حصہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا
ناصر حسین کے مطابق حالیہ بحران کی شروعات اس وقت ہوئیں جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو اچانک آئی پی ایل میں کولکتہ کی ٹیم سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا اور اس کے اثرات عالمی کرکٹ تک پھیل گئے۔
سابق انگلش کپتان نے چیمپیئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میزبان پاکستان کے باوجود بھارت کو تمام میچز دبئی میں کھیلنے کی خصوصی اجازت دی گئی، جو ماضی میں دیگر ٹیموں کو حاصل نہیں تھی۔ ان کے مطابق یہی غیر مساوی رویہ بعد میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے فیصلوں کے پس منظر میں بھی شامل ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ اگر ایسی ہی صورتحال بھارت کو درپیش ہوتی اور وہ کسی عالمی ٹورنامنٹ سے عین قبل کسی ملک جانے سے انکار کرتا تو کیا آئی سی سی اسی سختی کا مظاہرہ کرتا؟ ان کے بقول عالمی کرکٹ میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ناگزیر ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بنگلہ دیش اور پاکستان کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو ان کی کرکٹ کمزور ہوتی جائے گی، جس سے وہ تاریخی مقابلے بھی متاثر ہوں گے جنہوں نے کرکٹ کو مقبول بنایا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف
فرنچائز کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ سیاست اب لیگز تک بھی سرایت کر چکی ہے، جہاں کھلاڑیوں کے انتخاب پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم ان کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ تمام کھلاڑیوں کے لیے کھلی رہے گی۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا اپنے کھلاڑی کے لیے مؤقف اختیار کرنا اور پاکستان کا اس کی حمایت کرنا ایک مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر کرکٹ دنیا کو سیاست سے بالاتر ہو کر صرف کھیل پر توجہ دینا ہوگی۔
ان کے مطابق پاکستان کے پاس آئی سی سی یا بھارت پر دباؤ ڈالنے کا واحد مؤثر ذریعہ بھارت۔پاکستان میچ کی مالی اہمیت ہے، اور شاید یہی وہ نکتہ ہے جہاں عالمی کرکٹ کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2026 ٹی20 ورلڈ کپ آئی سی سی بنگلہ دیش بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سابق انگلش کپتان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2026 ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا بنگلہ دیش نے کہا کہ کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔