ناصر حسین کی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے، کہا اگر بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ انہوں نے کہا کہ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا؟ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔ ناصر حسین بولے اچھا لگا کہ بنگلہ دیش اپنی بات پر قائم ہے۔ وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا، کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا سیاست بہت ہوئی، اب ہم کرکٹ کھیل لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :