انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تنازع سے متعلق بنگلادیش اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت  کردی۔

برطانوی چینل کے پوڈکاسٹ میں سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ’اپنی بات پر قائم رہنے‘ کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، تاہم بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی مستفیض الرحمان کے حق میں مضبوط مؤقف اپنایا، جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں منتخب کرنے کے باوجود اچانک اسکواڈ سے نکال دیا۔

اسی فیصلے کے بعد معاملات بگڑتے چلے گئے اور پاکستان نے بھی بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

اب 15 فروری کو کولمبو میں متوقع پاک-بھارت میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کے بڑھتے ہوئے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کا مقصد ممالک کو قریب لانا تھا، مگر اب یہی کھیل فاصلے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ 2025 میں ہاتھ نہ ملانے اور ٹرافی لینے سے انکار جیسے واقعات کو بھی مایوس کن قرار دیا۔

ناصر حسین نے آئی سی سی سے یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر یہی درخواست بھارت کی جانب سے آتی تو کیا فیصلہ مختلف ہوتا؟

ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی شائقین روئیں گے کہ ہمارے پاس پیسہ ہے، لیکن طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے، اور اگر چھوٹے ممالک کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو کرکٹ کا توازن مزید بگڑ جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت