بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل، آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔

آصف نذرل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ کھیل میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں سوچ سمجھ کر کیا گیا۔

مزیدپڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

بنگلہ دیش نے 22 جنوری کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے ساتھ آئی سی سی نے منصفانہ سلوک نہیں کیا۔ بنگلہ دیش کے واپس ہونے کے بعد سکاٹ لینڈ نے اس کی جگہ ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ سکاٹ لینڈ گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور نیپال کے ساتھ شامل ہے اور اس کا پہلا میچ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 فروری کو ہوگا۔

آصف نذرل کے مطابق یہ صورتحال عالمی کرکٹ میں سکیورٹی، انتظامی شفافیت اور کھیلوں میں غیر جانبداری کے حوالے سے ایک نیا سفارتی پہلو پیدا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2026 ٹی20 ورلڈ کپ آصف نذرل بنگلہ دیش۔ بھارت پاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 2026 ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار