’مریم اورنگزیب سے اعظم خان تک، گیم آن ہے‘، قومی کرکٹر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین حیران
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
قومی کرکٹر اعظم خان جو اکثر اپنے وزن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنی شاندار تبدیلی کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اعظم خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے 20 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ برسوں میں اتنا ہلکا کبھی محسوس نہیں کیا۔ ابھی اور بھی کم کرنا باقی ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس شاندار تبدیلی پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اعظم خان کی فٹنس کی تعریف کی جبکہ بعض نے مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا بھی ذکر کیا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مریم اورنگزیب سے اعظم خان تک، گیم آن ہے۔
مریم اورنگزیب سے اعظم خان تک !!! گیم آن ہے ???????????? https://t.
— Media Talk (@mediatalk922) February 13, 2026
واضح رہے کہ اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں، تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اپنی بہترین فارم پیش نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے ماضی میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ صرف تین ماہ میں اعظم خان کو مکمل فٹ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں باقاعدہ تربیت کریں اور دوران تربیت ان کی خوراک کا مناسب خیال رکھا جائے تاکہ طاقت میں کمی نہ آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم خان اعظم خان وزن پاکستان کرکٹ ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم مریم اورنگزیب
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔