قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ بگ بیش مثالی نہیں رہا، لیکن انہوں نے ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے بتایا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ ہمیں سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، جبکہ دیگر ٹیمیں ٹریول کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تجربہ اور نوجوانی کا امتزاج چنا، راشد لطیف

انہوں نے مزید کہاکہ ورلڈ کپ چیلنجنگ ثابت ہوگا اور سری لنکا میں زیادہ رنز بنانے کے امکانات کم ہوں گے، اس لیے پاکستان کو ہر میچ میں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے واضح کیاکہ بابر اعظم کو ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا گیا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ کسی ایک کھلاڑی کی سلیکشن دوسرے کھلاڑی کی بنیاد پر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور کوچنگ اسٹاف بھی اس بات پر متفق ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کپتان سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم سے باہر

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابرار احمد، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم بی بی ایل ٹی20 ورلڈ کپ سلمان علی آغا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بی بی ایل ٹی20 ورلڈ کپ سلمان علی ا غا وی نیوز ٹی20 ورلڈ کپ سلمان علی کے لیے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت