پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ اور مئی 2026 میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
مزید برآں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا، اور پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمر گل کا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہونے کا امکان
بی سی بی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز بعد میں اعلان کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کرکٹ کے مطابق کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔