data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور/ اسلام آباد/ ڈھاکا (صباح نیوز+ آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات ہوگی،حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے دوسری جانب پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں ، سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جبکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ آج(پیر) وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا، پی سی بی آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے، ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلا دیش کی حمایت کی۔ کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے، سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔ سربراہ پی سی بی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی موقف کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہمارا کام ٹی 20 ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کرنا تھا ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے لیے سری لنکا جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کے لیے تیاری ہوگی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللہ سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کیلیے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنگلادیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے، ممکن ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرف ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہم دونوں کا دشمن ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔ مزید برآں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی کی جانب سے تنازع کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں معاملے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رانا ثناء اللہ ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میں محسن نقوی اسکواڈ کا اعلان کر کا فیصلہ پی سی بی کے ساتھ کے بعد کرے گی نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی