سابق صدر مجلسِ پاکستان ڈاکٹر محمد آصف قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض میں پاکستانی ماہر تعلیم اور سابق صدر مجلسِ پاکستان ڈاکٹر محمد آصف قریشی کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی میزبانی مجلسِ پاکستان کے صدر رانا عبد الروف، سرپرستِ اعلیٰ سید ثاقب زبیر اور جنرل سیکریٹری رانا عمر فاروق نے کی۔ ریاض سے وسیم خان کے مطابق تقریب میں رانا خالد اکرم، چوہدری سجاد، چوہدری خادم حسین، عمر فاروق کیلانی، محمد یوسف اسماعیل ، انعام خان، ابراہیم جٹ اور توصیف احمد سمیت اہلیانِ ریاض نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر محمد آصف قریشی کی سماجی، فلاحی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کو متحد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات مجلسِ پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مجلسِ پاکستان کی قیادت اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت پر فخر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلسِ پاکستان آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد ا صف قریشی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔