جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، عارف حبیب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو منافع بخش ایٔرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،ملازمین کو واضح پیغام
معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کرسکتے، نیا ناظم آباد میںمیڈیا سے گفتگو
معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایٔرلائن (پی آئی اے) کو مفافع بخش ایٔرلائن بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا۔عارف حبیب نے نیا ناظم آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹر اسکولز فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایٔرلائن بنانا اولین ترجیح ہے، پی آئی اے کے ملازمین کو تحفظ دیں گے کیونکہ پی آئی اے ملازمین کی وجہ سے ہی دنیا کی نمبر دو کامیاب ایٔرلائن بنی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا۔عارف حبیب نے کہا کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ کی تعداد 7 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے اور 7 کروڑ پاکستانی ایٔرلائن کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستانی صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں، پی آئی اے کو حج اور عمرہ کے حوالے سے ترجیح حاصل ہے۔عارف حبیب نے کہا کہ نیا ناظم آباد کی طرح پی آئی اے میں بھی کھیلوں کو فروغ دینے ترجیح ہے، پی آئی اے میں کھیلوں کی بحالی میں وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا نیا ناظم آباد کو اسکول کرکٹ کے لیے منتخب کرنا خوش آئند ہے، نیا ناظم آباد میں کرکٹ، بیڈمنٹن، سوئمنگ اور ٹیبل ٹینس، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سہولتیں موجود ہیں۔پی سی بی) انٹر اسکولز فائنل کے مہمان خصوصی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نیا ناظم ا باد پی ا ئی اے میں ملازمین کو نے کہا کہ پی سی بی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔