پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کل متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن سے لاہور پہنچیں گے، جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: ’ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق حکومت کا فیصلہ قبول ہوگا‘، محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
اس ملاقات میں ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرنے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف پر انہیں اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
لاہور۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا
کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت… pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 25, 2026
ورلڈ کپ میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے حوالے سے محسن نقوی نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور پی سی بی آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کی حمایت کی، اور پاکستانی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے من و عن نافذ کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر لحاظ سے باصلاحیت ہیں اور کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: رانا ثنااللہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دیدی
ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے بھی پی سی بی کے اصولی مؤقف کے ساتھ مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر ٹیم نوید اکرم چیمہ، عاقب جاوید، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر میڈیا، ڈائریکٹر کمرشل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز چئیرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کے حوالے سے ورلڈ کپ میں ٹی20 ورلڈ کپ پی سی بی کے کرکٹ بورڈ سے ملاقات بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیم کے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔