data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی مضبوط سفارت کاری سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دے دی۔ بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاری کی تعریف کی ہے۔

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے،پاک بھارت تنازع پرامریکی ثالثی کےدعوے کوبھارت کے مسترد کرنےکے بعد تعلقات منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے۔

جریدے کے مطابق اسی بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا، پاکستان نے صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کےبعد صدرٹرمپ نےپاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا، ستمبر2025 میں وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈمارشل عاصم منیر نےوائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

جریدے میں کہا گیا ٹرمپ اورفیلڈ مارشل کےدرمیان گفتگو سکیورٹی سے بڑھ کر تجارت،سرمایہ کاری تک پھیل گئی،پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہو گیا اور پاک امریکا تعلقات کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق جولائی2025میں پاکستان اورامریکا کےدرمیان ٹیرف میں کمی کا تجارتی معاہدہ طے پایا، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور پاکستان مل کر بڑے تیل ذخائر کو ترقی دیں گے،دسمبر2025میں پاکستان نے ایف16طیاروں کے اپ گریڈ کےلیے امریکی منظوری حاصل کی۔

جریدے کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، امریکانے بی ایل اےاور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، اس کے علاوہ بھارت کےساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پرامریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پاکستان دی ڈپلومیٹ پاکستان نے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق